بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ہم کسی سے مذاکرات نہیں چاہتے، تحریک انصاف کابڑایوٹرن

اسلام آباد(ممتازنیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنمااسدقصرنے کہاہے کہ ہم کسی سے مذاکرات چاہتے ہیں نہ تحریک انصاف نے کوئی مذاکراتی کمیٹی بنائی۔نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے اسدقیصرنے کہاکہ کسی سے بات نہیں کرنی ہم صرف آئینی وقانونی حق چاہتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ان سب لوگوں کو ساتھ لے کرچلناچاہتے ہیں جن کے الیکشن پر تحفظات ہیں۔نومئی کے واقعات کے حوالے سے انہوں نے کہاکہ جوڈیشل کمیشن بنے جہاں سے مرضی ہوتحقیقات شروع کی جائیں۔