جامعہ کراچی میں ساتھی طلباء پر تشدد اور فائرنگ کے خلاف طلبہ تنظیم نے دھرنا دے دیا۔
مبینہ ٹاؤن تھانے کے سامنے طلباء تنظیم کے دھرنے سے پولیس نے مذاکرات کیے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دھرنے کی وجہ سے ابوالحسن اصفہانی روڈ پر ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔
پولیس نے کہا کہ سہراب گوٹھ سے مسکن چورنگی جانے والا ٹریفک گلزار ہجری روڈ کی طرف موڑ دیا گیا ہے۔








