اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )اسلام آباد پولیس اور انتظامیہ نے پی ٹی آئی لانگ مارچ کے شرکا سے نمٹنے کیلئے پلان تیار کر لیا۔نجی ٹی وی کے مطابق مجموعی طور پر دھرنا شرکا کی سکیورٹی کے لئے 22ہزار اہلکار تعینات کئے جائیں گے۔ اسلام آباد انتظامیہ نے دیگر صوبوں سے نفری مانگ لی ،پی ٹی آئی مظاہرین سے نمٹنے کیلئے 8ہزار پنجاب کانسٹیبلری،2ہزار اینٹی رائٹ ہونٹ اہلکار طلب کیے گئے ہیں،سندھ سے 2ہزار پولیس اہلکار طلب کرلئے گئے ہیں،پانچ سو خواتین اہلکار بھی سکیورٹی ڈیوٹی سر انجام دیں گی ،چار ہزار رینجرز اہلکار بھی دھرنا شرکا سے نمٹنے کے لئے طلب کرلئے گئے ہیں،مختلف صوبوں سے 100 قیدی وین بھی منگوائی جائیں گی، مشتعل مظاہرین کو منتشرکرنے کیلئے آنسو گیس کے 15 ہزار شیل بھی طلب کئے گئے ہیں،تمام صوبوں کی نفری مکمل کمانڈ سسٹم سمیت طلب کیا گیا ہے،اسلام آباد انتظامیہ نے پولیس حکام کی مشاورت سے اپنی تجاویز وزارت داخلہ کو بھجوادیں۔
حکومت نے پی ٹی آئی لانگ مارچ کے شرکا سے نمٹنے کیلئے پلان تیارکرلیا








