بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اسلام آباددھرنے کی اجازت مل گئی ہے،فوادچودھری

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سابق وفاقی وزیراطلاعات فوادچودھری نے دعویٰ کیا ہے کہ ہمیں اسلام آباددھرنے کی اجازت مل گئی ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فوادچودھری نے کہاکہ پی ٹی آئی کوئی شد ت پسند جماعت نہیں ،ہمارے جلسوں میں پڑھے لکھے لوگ آتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ عمران خان سری نگر ہائی وے کے ساتھ گراؤنڈمیں پہنچیں گے،پورے پاکستان سے لوگ کشمیر ہائی وے پر پہنچیں گے ۔انہوں نے کہاکہ عوام کو اسمبلی پر اعتبار نہیں رہا، ان کو ضدچھوڑ کرالیکشن کی طرف جانا چاہیے،
ایک حکومتی دھڑاالیکشن چاہتاہے دوسراکہتاہے کہ دسمبر میں کرائے جائیں۔ایک سوال پر فوادچودھری نے کہاکہ شاہ محمود کو کس کا فون آیا مجھے نہیں پتا۔