فیصلہ کیا ہے ریاست بلیک میل نہیں ہوگی،خواجہ آصف
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیردفاع خواجہ محمدآصف نے کہاہے کہ معیشت کی جان بچانے کے لئے مشکل فیصلے کرناپڑیں گے، فیصلہ کیا ہے ریاست بلیک میل نہیں ہوگی۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہاکہ ایک مرحلے پر ہم نے فیصلہ کیا تھا کہ اسمبلیاں توڑدیں گے،اگرہم کل چلے جاتے تو وہ عمران خان کے دھرنے سے نتھی ہوجاتا،یہ سیاسی لحاظ سے بالکل فائدہ مندنہ ہوتا۔انہوں نے کہاکہ ریاست کا مفادہمارے سیاسی مفاد پر فوقیت رکھتا ہے ، معیشت کی جان بچانے کے لئے مشکل فیصلے کرناپڑیں گے،معاشی فیصلوں میں دفاعی ادارے بھی شامل ہوتے ہیں۔
فیصلہ کیا ہے ریاست بلیک میل نہیں ہوگی،خواجہ آصف








