لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے عمران خان کے امریکی حکومت سے مطالبے پر ردعمل دیا ہے۔سابق وزیراعظم عمران خان نے امریکی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں امریکی نائب وزیر خارجہ ڈونلڈ لو کو عہدے سے ہٹائے جانے کا مطالبہ کیا تھا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر مریم نواز نے اس سے متعلق خبر پر تبصرہ کیا اور شدید ہنسی کا ایموجی شیئر کیا۔انہوں نے کہا کہ اب یہ امریکی حکومت سے استعفیٰ مانگے گا تو پھر یہ وائٹ ہاؤس کے سامنے دھرنا دے گا۔
اب يہ امريکی حکومت سے استعفے مانگے گا۔۔۔پھر وائٹ ہاؤس کے سامنے دھرنا دے گا 😂 https://t.co/rBnC6x9vkg
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) May 23, 2022









