گوگل کی جانب سے اینڈرائیڈ ڈیوائسز میں کروم ویب براؤزر کے لیے جیمنائی اے آئی فیچرز متعارف کرانے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔
گوگل نے ایک بلاگ پوسٹ میں بتایا کہ سب سے پہلے امریکا میں صارفین کے لیے اینڈرائیڈ ڈیوائسز میں جیمنائی اے آئی فیچرز متعارف کرائے گئے ہیں۔
یہ فیچرز ابھی تک کروم کے ڈیسک ٹاپ ورژن صارفین کو دستیاب تھے مگر اب موبائل ڈیوائسز کے لیے بھی انہیں متعارف کرایا جا رہا ہے۔
ان فیچرز کا مقصد موبائل براؤزر کو متحرک ڈیجیٹل اسسٹنٹ میں تبدیل کرنا ہے۔ان میں سے ایک فیچر ویب پیج کی اے آئی سمریز اور اس کے حوالے سے براہ راست سوالات پوچھنے کا ہے۔
اسی طرح گوگل کی جانب سے کروم میں جی میل، گوگل کیپ اور کیلنڈر کو شامل کیا جا رہا ہے۔کمپنی کے مطابق گوگل نانو بنانا ٹول بھی صارفین کو براہ راست کروم پر دستیاب ہوگا تاکہ وہ تصاویر کو تیار یا انہیں ایڈٹ کرسکیں۔
مزید پڑھیں:حکومت نے سرکاری ملازمین کے ذاتی سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی کڑی نگرانی شروع کردی
اس ٹول سے آپ نئے آرٹ ورک تیار کرسکیں گے یا ویب پیج کے ٹیکسٹ کو تصاویر میں تبدیل کرسکیں گے۔ایک اور فیچر آٹو براؤز کا ہے مگر یہ گوگل اے آئی پرو اور الٹرا سبسکرائبرز کو ہی دستیاب ہوگا۔آٹو براؤز بنیادی طور پر اے آئی ایجنٹ سسٹم ہے جو ویب پر پیچیدہ کام کرسکے گا۔









