بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

آئی ایل ٹی ٹوئنٹی: حسن نواز ڈیزرٹ وائپرز میں شامل، ٹائٹل کے دفاع کیلیے تیار

پاکستان کے نوجوان بیٹر حسن نواز(Hassan Nawaz) کو آئی ایل ٹی ٹوئنٹی کے پانچویں سیزن کے لیے ڈیزرٹ وائپرز نے اسکواڈ میں شامل کرلیا ہے۔

23 سالہ کرکٹر انگلینڈ کے اینیورین ڈونلڈ کی جگہ لیں گے جنہیں آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریز کے لیے قومی ٹیم میں منتخب کیا گیا ہے۔

حسن نواز اس سے قبل بھی ڈیزرٹ وائپرز کی نمائندگی کرچکے ہیں اور رواں سال ٹیم کو چیمپئن بنانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

انہوں نے پاکستان سپر لیگ میں 291 رنز 134.1 کے اسٹرائیک ریٹ سے بنائے جبکہ کیریبین پریمیئر لیگ میں اینٹیگا اینڈ باربوڈا فالکنز کی جانب سے 220 رنز اسکور کیے۔ ان کی ٹیم نے سی پی ایل کا ٹائٹل بھی اپنے نام کیا۔

مزیدپڑھیں:غزہ میں اسرائیلی ڈرون حملے میں ایک فلسطینی شہید، متعدد زخمی

ڈیزرٹ وائپرز کے چیف ایگزیکٹو فل اولیور نے حسن نواز کی واپسی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ٹیم کے ماحول سے پہلے ہی واقف ہیں اور گزشتہ سیزن کی کامیابی میں ان کا کردار نمایاں رہا تھا۔