بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

رشی کپور اور نیتو کپور کی شادی میں جیب کترے کا تحفہ دیکھ کر سب حیران رہ گئے

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ نیتو کپور(Neetu Kapoor) نے اپنی شادی سے جڑا ایک دلچسپ واقعہ بیان کرتے ہوئے انکشاف کیا تھا کہ تقریب میں جیب کترے بھی مہمان بن کر پہنچ گئے تھے۔

نیتو کپور نے ایک پرانے انٹرویو میں بتایا تھا کہ شادی میں کچھ جیب کترے بھی مہمانوں کے روپ میں داخل ہو گئے اور تحائف دے کر چلے گئے، تاہم بعد میں پیکٹ کھولے گئے تو ان میں قیمتی اشیا کے بجائے پتھر اور چپلیں نکلیں۔

مزیدپڑھیں:ڈاکٹرز اور انجینئرز سمیت لاکھوں ہنرمند پاکستانی بیرون ملک منتقل

اداکارہ کے مطابق تقریب میں اتنا رش تھا کہ وہ گھبراہٹ کے باعث بے ہوش ہو گئی تھیں جبکہ رشی کپور بھی گھوڑی پر سوار ہونے سے پہلے بے ہوش ہو گئے تھے۔

واضح رہے کہ نیتو کپور اور آنجہانی اداکار رشی کپور کی شادی 22 جنوری 1980 کو ممبئی کے آر کے ہاؤس میں ہوئی تھی، جس میں فلمی شخصیات سمیت بڑی تعداد میں مہمان شریک ہوئے تھے۔