بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس سروس بندکردی گئی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے لانگ مارچ کے باعث راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس سروس بند کردی گئی۔میٹروبس انتظامیہ کے مطابق میٹرو بس سروس راولپنڈی اور اسلام آباد انتظامیہ کی درخواست پربندکی گئی، میٹرو بس سروس ممکنہ طور پر 26 تاریخ تک بند رہےگی۔میٹرو سروس کی مزید بندش کا فیصلہ حالات دیکھ کرکیا جائےگا۔ لانگ مارچ کے پیش نظر انتظامیہ نے فیض آباد انٹرچینج کو سِیل کرنے کا فیصلہ بھی کرلیا ہے۔راولپنڈی اور اسلام آباد پولیس کی اضافی نفری فیض آباد تعینات کردی گئی ہے، آج رات سے فیض آباد مکمل سِیل کردیا جائےگا۔