بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

راستوں‌ کی بندش، آئل کمپنیز نے پٹرول کی ترسیل روک دی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پی ٹی آئی کے کل شروع ہونے والے لانگ مارچ اور حکومت کی جانب سے لانگ مارچ روکنےکے اقدامات کے بعد آئل کمپنیز نے ترسیل روک دی جس کے باعث پنجاب بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کے بحران کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔
اس حوالے سے ترجمان پٹرولیم ایسوسی ایشن پنجاب کا کہنا ہے کہ کل سیکیورٹی صورتحال کی وجہ سے آئل کمپنیز نے ترسیل روک دی ہے اور کل گاڑیاں تیل سپلائی نہیں کریں گی۔
ترجمان کے مطابق آئل کمپنیوں سے پہلے ہی تیل سپلائی ڈیڑھ ماہ سے کم ہے، راستے بند ہونے سے سپلائی میں مزید گیپ آئے گا۔
ترجمان پٹرولیم ایسوسی ایشن نے کہا کہ پٹرول پمپس پر پہلے ہی تیل کا ذخیرہ کم ہے اس حوالے سے کسی بھی بحران سے بچنے کیلیے حکومت اپنی حکمت عملی وضع کرے۔