امریکا کی مختلف ریاستوں میں طوفان سے ہلاک افراد کی تعداد 23 ہوگئی۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق ٹیکساس، اوکلاہاما، آرکنسا اور کینٹکی میں اموات ہوئیں۔
ریاست آرکنسا میں طوفان سے 8، کینٹکی میں 5، اوکلاہاما میں طوفان کے سبب حادثات میں 2 افراد ہلاک ہوئے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق ریاست ٹیکساس میں طوفان سےہلاک افراد کی تعداد 7 ہوگئی جبکہ کولراڈو میں ایک شخص ہلاک ہوا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق مسی سپی اور آرکنسا سے ورجینیا اور جنوبی کیرولائنا تک لاکھوں افراد بجلی سےمحروم ہیں۔









