سندھ حکومت کے دعوؤں کے باوجود کراچی میں غیرقانونی تعمیرات کا سلسلہ نا رک سکا اور شہر میں اندھا دھند غیرقانونی تعمیرات کا سلسلہ جا ری ہے اور چند ماہ میں پانچ ہزار سے زائد عمارتیں خلاف ضابطہ تعمیر کرلی گئی ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق شہر میں ہزاروں کی تعداد میں اس وقت غیرقانونی تعمیرات کی جا رہی ہےعارضی ڈی جی ایس بی سی اے بھی اس کو نہ روک سکے۔
چند ما ہ میں شہریوں کی شکایت کے انبار لگ گئے لیکن ٖغیرقانونی تعمیرات نا رک سکی جبکہ نقشے کی منظوری کے باوجود ایس بی سی اے حکام کی جانب سے سسٹم کے نام پر مبینہ رشوت وصول کرنے کی شکایت میں بھی اضافہ ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی پورشن مافیا سرگرم رہائشی مکانات پر فلیٹس تعمیر کرنے کا سلسلہ بدستور جاری کراچی کے متعددعلاقے گنجان آبادیوں میں تبدیل ہوتے جا رہے ہی۔
ں حکومت کی جانب سےغیرقانونی تعمیرات کے خلاف کاروائیوں کے صرف دعوے ہی سامنے آرہے ہیں مگر کراچی میں نقشوں کی منظوری کے بغیر تعمیرات کا سلسلہ نہیں رک سکا جس کی وجہ سے پانی سیوریج کے مسائل کےساتھ انفراسٹکچر تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا۔
سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ہی اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ چھ ماہ میں 5ہزار سے زائد شہریوں نے تحریری طورپر غیرقانونی تعمیرات کی شکایت درج کرائی جبکہ ان کی تعداد اس سے کئی گناہ زیادہ ہے لیکن شہر میں نمائشی طور پر انہدامی کاروائی ضرور کی گئی مگر شہر میں بلاخوف غیرقانونی تعمیرات کی جا رہی ہےْ
ایس بی سی اے کے اعداد وشمار کے مطابق گذشتہ چھ ماہ میں سب سے زیادہ شکایت ضلع شرقی میں ریکارڈ کی گئی جہاں شہریوں نے 1880 مقامات کی نشاندہی ہوئی، جہاں غیرقانونی تعمیرات کی جا رہی ہے جبکہ ضلع وسطی میں1432 مقامات کی تحریری شکایت کی گئی۔
ضلع جنوبی میں 638 ایسے پلاٹس کی شکایت کی گئی جہاں غیرقانونی تعمیرات ہورہی ہے ضلع کیماڑی میں 25 مقامات کی شکایت کی گئی جبکہ ملیراور کورنگی میں سینکڑوں کی تعداد میں غیرقانونی تعمیرات کی جا رہی ہے۔
یہ وہ شکایت ہے جوشہریوں ایس بی سی اے کو جمع کرائی ہے جبکہ ہزاروں کی تعداد میں ایسی غیرقانونی تعمیرات ہورہی ہے جس کی شکایت نہیں کی گئی یہ تمام غیرقانونی تعمیرات ایس بی سی اے کے افسران کی مبینہ سرپرستی میں ہورہی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایس بی سی اے کے افسران ایک جانب سے غیرقانونی تعمیرات کو روکنے میں ناکام دکھائی دیتے ہے تو دوسری جانب نقشوں کی منظوری کے باوجود شہریوں سے مبینہ طور پر سسٹم کے نام پیسے وصول کرنے کی شکایت بھی موصول ہورہی ہے۔
عارضی طور پر تعینا ت ڈی جی ایس بی سی اے ڈاکٹر وسیم شمشاد جو سیکریٹری لوکل گورنمنٹ بھی وہ بھی غیرقانونی تعمیرات روکنے میں ناکام دکھائی دیتے ہیں۔
اس حوالے سے عارضی ڈی جی ایس بی سی اے کو فون کر کے موقف حاصل کرنے کی کوششش کی گئی لیکن انہوں نے فون ریسیو نہیں کیا جبکہ ترجمان ایس بی سی اے نےمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہزاروں کی تعداد میں شہریوں نے غیرقانونی تعمیرات کے خلاف شکایت درج کرائی ہے۔
اس پر ڈی جی ایس بی سی اے ڈاکٹر وسیئم شمشاد نے نوٹس لیا ہے اور متعلقہ افسران کو ہدایت کی ہے کہ فوری طور پر شہر میں غیرقانونی تعمیرات کے خلاف کاروائی کر کے دو دن بعد جمعے کو پیشرفت رپورٹ جمع کرائی جائے۔
انہوں نے بتایا کہ اس حوالے سے جمعہ کو اجلاس بھی طلب کیا گیا۔ ترجمان ایس بی سی اے نے تصدیق کی کہ اس سال اب تک ہزاروں کی تعداد میں شہریوں نے غیرقانونی تعمیرات کی شکایت درج کرائی ہے۔
مزید پڑھیں:حوثیوں کا آرامکو ٹاور پر ایک ہفتے میں دوسر1 حملہ؛ 11 افراد زخمی
ذرائع کا کہنا ہے کہ حیران کن طور پر ڈی جی ایس بی سی اے پورے سال غیرقانونی تعمیرات کو کوئی ایکشن نہیں لیا جو تشویشناک ہے کیونکہ اس وقت شہر میں غیرقانونی تعمیرات کی وجہ سے شہر میں دیگر سوک ایشوز کے مسائل بڑھ گئے ہے۔








