اسلام آباد: (صغیر چوہدری )گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں گورنر راج پی ٹی آئی کی اپنی غلطیوں کا نتیجہ ہے نئے صوبوں کا قیام عوام کی خواہش اور آئینی طریقہ کار کے مطابق ہونا چاہیے۔
سندھ کا صحت کا نظام پنجاب سے بہتر ہےگورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے اسلام آباد ہائیکورٹ جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات کے دوران گورنر پنجاب نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے اقدامات ناگزیر ہیں، اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا۔
نئے صوبے صرف اسی صورت بننے چاہئیں جہاں عوام اس کی حمایت کریں، ریفرنڈم آئینی طریقہ کار نہیں۔گورنر پنجاب نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں گورنر راج پی ٹی آئی کی اپنی غلطیوں کا نتیجہ ہے، جبکہ بانی پی ٹی آئی کا جیل میں ہونا مکافات عمل ہے۔
سندھ حکومت کی کارکردگی کا دفاع کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ میں صحت اور تعلیم کے شعبوں میں نمایاں کام ہوا، صحت کا نظام پنجاب سے بہتر ہے اور جگر و گردوں کے ٹرانسپلانٹ معمولی فیس پر کیے جا رہے ہیں۔
مزید پڑھیں:شوقین رائڈرز کیلئے خوشخبری، Benelli کی مقامی اسمبلنگ، قیمت میں بڑی کمی
ان کا کہنا تھا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے ایٹمی پروگرام دے کر پاکستان کو ناقابل تسخیر بنایا۔صحافیوں کے نمائیندہ وفد میں صدر اسد ملک ۔ سیکریٹری آصف نوید ۔ ایم نیوز سے سنئیر تجزیہ کار صغیر چوہدری۔اویس یوسفزئی۔ثاقب بشیر۔چوہدری فیاض۔حسین چوہدری۔احتشام کیانی۔فیصل بلوچ۔قاضی رضوان۔فرح ماہ جبیں ۔عون رضا جبکہ ایڈووکیٹ سپریم کورٹ کاشف ملک شریک تھے








