کلرکہار: چیف منسٹر پیرا گلائڈنگ چیمپئن شپ 25 سے 29 نومبر تک دل جبہ کے مقام پر منعقد ہوگی، چیمپئن شپ میں مجموعی طور پر 250 ملکی و غیر ملکی گلائیڈرز حصہ لیں گے۔
ایم ڈی ٹورازم عاصم رضا کے مطابق چیمپئن شپ میں 200 ملکی اور 50 غیر ملکی گلائیڈرز شرکت کریں گے، ایونٹ میں شرکت کے لیے 50 غیر ملکی گلائیڈرز پاکستان پہنچ چکے ہیں جبکہ تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ چیمپئن شپ کے پہلے روز 25 نومبر کو ٹیسٹ فلائٹس ہوں گی جبکہ 28 نومبر کو پیرا گلائڈنگ میوزیکل نائٹ بھی منعقد کی جائے گی۔
ایم ڈی ٹورازم کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف 27 نومبر کو چیمپئن شپ کا مظاہرہ دیکھیں گی جبکہ اختتامی تقریب اور ایوارڈز کی تقریب 29 نومبر کو ہوگی۔
مزید پڑھیں:رائزنگ سٹارز ایشیا کپ: پاکستان کا نیپال کو جیت کیلئے 169 رنز کا ہدف
عاصم رضا کا کہنا تھا کہ سیاحت کے فروغ کے لیے کلرکہار اور دھرابی کے لیے بڑے ٹورازم پیکجز لائے جا رہے ہیں۔








