بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے کالعدم بی ایل اےکا مکمل بائیکاٹ کریں، محسن نقوی

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے کالعدم تنظیم بی ایل اے کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ تنظیم کے کئی عہدیدار اب بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز استعمال کر رہے ہیں۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ یہ پلیٹ فارمز نہ صرف چندہ جمع کرنے بلکہ اپنا مؤقف پھیلانے کے لیے بھی استعمال کیے جا رہے ہیں، ایک کالعدم اور دہشت گرد تنظیم کو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر سرگرم رہنے کی اجازت کیوں دی جا رہی ہے؟

وفاقی وزیر داخلہ نے سوال اٹھایا کہ بی ایل اے کے عہدیداروں کو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز استعمال کرنے کی اجازت کون دے رہا ہے؟ کسی کو تو آگے آکر انہیں روکنا ہوگا۔

مزید پڑھیں:ایران 7 شرائط پوری ہونے تک مذاکرات میں شامل نہیں ہوگا: باقر قالیباف

محسن نقوی نے مزید کہا کہ اگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز ایسا نہیں کر رہے تو پھر اس کا کیا مطلب لیا جائے؟۔