امریکی نیوز ویب سائٹ ایگزیوس کے مطابق اوپن اے آئی اور اینتھروپک کے ملازمین نے نئے ماڈلز کے محفوظ استعمال پر تحفظات کا اظہار کردیا۔
مصنوعی ذہانت کے نئے ماڈلز اتنے طاقتور ہوگئے ہیں کہ انہیں محفوظ انداز میں عوام کیلئے جاری کرنا مشکل ہوگیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق سائبر سیکیورٹی کی تحقیق میں نئے ماڈلز کی غیرمعمولی پیشرفت نے محققین کو حیران کردیا ۔ جدید اے آئی ماڈلز میں حفاظتی پابندیوں کو نظرانداز کرنے کی صلاحیت بھی بڑھ رہی ہے
مزید پڑھیں:اسحاق ڈار کا پاکستان ریلویز کی بحالی اور تنظیمِ نو پر زور
جبکہ ماہرین انہیں کنٹرول کرنے کا تکنیکی حل تلاش نہیں کرسکے۔ دونوں کمپنیوں میں جدید ترین ماڈلز کو اندرونی استعمال تک محدود رکھنے پر غور کیا جارہا ہے۔








