اسلام آباد:پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی مرزا اختیار بیگ کی دوہری شہریت کا معاملہ ،سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عقیل عباسی کی سربراہی میں ڈویژن بنچ میں کیس کی سماعت ہوئی ،
مرزا اختیار بیگ کے وکیل بیرسٹر شبیر شاہ نے کیس کی پیروی کی،عدالت نے مرزا اختیار بیگ کے خلاف دوہری شہریت کی درخواست خارج کر دی۔
رکن قومی اسمبلی مرزا اختیار بیگ نے عدالتی فیصلے پر مسر ت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عدالتی فیصلے سے انصاف کا بول بالا ہوا، عدالت کا مشکور ہوں، سچ کی بنیاد پر فیصلہ سنایا گیا،
مرزا اختیار بیگ نے کہا کہ مخالفین کو آج منہ کی کھانا پڑی،
اختیار بیگ نے خرم شیر زمان کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ صاف چھپتے بھی نہیں، سامنے آتے بھی نہیں،
مخالف امیدوار نے اپنے پارٹی کارکن کو لالچ دیکر میرے خلاف بے بنیاد کیس دائر کرایا،
مرزا اختیار بیگ کے خلاف دوہری شہریت کی درخواست خارج








