پشاور ( مانیٹرنگ ڈیسک ) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان ولی انٹر چینج پہنچ گئے ، اپنے پیغام میں عمران خان نے کارکنوں سے کہا کہ سب لوگ ولی انٹر چینج پہنچیں ، یہاں سے اسلام آباد کیلئے روانہ ہوں گے ۔
اپنے ویڈیو پیغام میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے کہا کہ میں اپنے مارچ کا آغاز پشاور سے کر رہا ہوں ، ہم ولی انٹر چینج سے اسلام آباد کی جانب روانہ ہوں گے ۔
عمران خان نے کہا کہ میں خیبرپختونخوا کے تمام لوگوں کو دعوت دے رہا ہوں کہ وہ ہمارے مارچ میں شریک ہوں ۔









