پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل صبور علی کی شیئر کردہ نئی تصاویر پر ان کے شوہر، اداکار علی انصاری مشکل میں پھنس گئے۔
صبور علی کی جانب سے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی تصویریں صارفین کو نامناسب لگیں اور ان پر منفی تبصرے آنے لگے، اگرچہ یہ تصاویر انہوں نے اپنے ہی شوہر کے ساتھ لی ہیں۔
صبور علی کی تصاویر میں اُنہیں جینز کے ساتھ تنگ سفید رنگ کے ٹاپ میں دیکھا جا سکتا ہے۔
View this post on Instagram
نا صرف یہ بلکہ صبور علی نے اپنی تصاویر کا دفاع کرتے ہوئے کیپشن میں پہلے ہی لکھ دیا کہ ’مجھے یہ اسی طرح پسند ہے‘، گو کہ وہ جانتی ہوں کہ ان تصاویر پر ضرور منفی کمنٹس آئیں گے۔
صبور علی کی تصاویر میں ان کے شوہر علی انصاری کو بھی دیکھا جاسکتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ تنقیدی نشتر کا رُخ اداکارہ کی بجائے ان کے شوہر کی جانب مُڑ گیا۔
View this post on Instagram
اِدھر سوشل میڈیا صارفین نے ان تصاویر کو معیوب قرار دے دیا تو دوسری جانب اداکارہ کے شوبز ساتھی ان کے مغربی انداز کی تعریفیں کر رہے ہیں۔










