بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ملک میں فی تولہ سونا ہزاروں روپے سستا ہوگیا

کراچی :ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 600 روپےکم ہوئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 3600 روپےکمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونےکا بھاؤ 2 لاکھ 39 ہزار 400 روپے ہے۔10گرام سونےکا بھاؤ 3 ہزار 86 روپےکم ہوکر 2 لاکھ 5 ہزار 247 روپے ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کی فی اونس قیمت 70 ڈالر کم ہو کر 2 ہزار 272 ڈالر ہے۔ پاکستان میں سونے کی عالمی قیمت 20 ڈالر پریمیم شامل کرکے 2 ہزار 292ڈالر فی اونس ہے۔