بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیر خزانہ کی صوبائی حکومتوں کے ساتھ مالیاتی معاہدہ کی تجویز

اسلام آباد (ویب ڈیسک)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے مالیاتی استحکام کے ہدف کو حاصل کرنے اور ملک کے مجموعی وسائل میں زیادہ سے زیادہ اضافے کے لیے صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر ایک جامع نیشنل فسکل پیکٹ(قومی مالیاتی معاہدہ ) کرنے کی تجویز دی ہے۔

محمد اورنگزیب نے اپنی بجٹ تقریر کے دوران کہا کہ وفاقی حکومت اکیلے مالیاتی استحکام کے ہدف کو حاصل نہیں کرسکتی، اسی لیے وفاقی حکومت ملک کے مجموعی وسائل میں زیادہ سے زیادہ اضافے کے لیے صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے، ان کوششوں کو تقویت دینے کے لیے ہم تمام صوبائی حکومتوں کے ساتھ ایک جامع نیشنل فسکل پیکٹ تجویز کرتے ہیں۔