بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

گردشی قرضے پر قابو کے لیے 1.91 ٹریلین روپے سبسڈی تجویز

اسلام آباد(ویب ڈیسک) حکومت نے گردشی قرضے کو قابو میں رکھنے کےلیے مالی سال 2025ء کے بجٹ میں1.91ٹر یلین روپے زر تلافی (سبسڈی ) کی مد میں رکھنے کا منصوبہ بنایا ہے ۔

توانائی کے شعبے میں گردشی قرضے کا حجم 2.3ٹریلین روپے رکھنے کا منصوبہ ہے ۔ جس کا آخری حد کے طور پر آئی ایم ایف سے وعدہ کیا گیا ۔

رواں مالی سال میں گزشتہ مارچ تک 2.6ٹر یلین روپے تک پہنچ گیا ۔ حکومت اسے 2.3ٹر یلین روپے تک لانا چاہتی ہے ۔ اسی لیے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں1.91ٹر یلین روپے کی خطیر رقم زرتلافی (سبسڈی)کی مد میں رکھی جارہی ہے جو رواں مالی سال کےلیے محکمہ خزانہ کی طرف سے جاری 584ارب روپے سے 103.767 فیصد زیادہ ہے۔

حکومت نے رواں بجٹ میں 894.075ارب روپے سبسڈی رکھی تھی ۔ لیکن اس سے 34.68فیصد کم رقم 584ارب روپے جاری کئے گئے ۔