پاک بھارت ٹاکرا جہاں سب کی توجہ حاصل کر چکا ہے، وہیں امریکا میں واقع ناساؤ کاؤنٹی کرکٹ اسٹیڈیم بھی خاصا مقبول ہو چکا ہے۔
تاہم اب مذکورہ کرکٹ اسٹیڈیم سے متعلق خبر سامنے آ گئی ہے، جو کہ سوشل میڈیا صارفین کی توجہ خوب سمیٹ رہی ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ناساؤ کاؤنٹی کرکٹ اسٹیڈیم کو منہدم کرنے کے لیے بلڈوزر آ گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق نیویارک کے لانگ آئی لینڈ کے علاقے آئیسن ہاور پارک میں موجود ناساؤ کاؤنٹی کرکٹ اسٹیڈیم کو جمعے کے روز 14 جون کو منہدم کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق آئی سی سی ٹورنامنٹس کے لیے خاص طور پر امریکا کے ناساؤ کاؤنٹی کرکٹ اسٹیڈیم کو تیار کیا گیا تھا، جہاں پچ بھی خاص طور پر منگوائی گئی تھی۔
#WATCH | Nassau County, New York (USA): Bulldozers placed at the Nassau Cricket Stadium as the temporary stadium is set to be dismantled from tomorrow.
The T20 World Cup match between India and the US yesterday was played here. pic.twitter.com/iYsgaEOWlP
— ANI (@ANI) June 13, 2024
جبکہ بدھ کے روز بھارت اور امریکا کے درمیان اس مذکورہ کرکٹ اسٹیڈیم میں آخری میچ کھیلا گیا تھا، جس کے بعد اب اسٹیڈیم کو منہدم کرنے کے عمل کا آغاز کیا جائے گا۔
عارضی طور پر بنائے گئے اسٹیڈیم نے پاک بھارت میچ کے باعث عالمی توجہ حاصل کر لی تھی، سوشل میڈیا پر اسٹیڈیم کے منہدم کرنے سے متعلق ویڈیوز بھی وائرل ہیں، جس میں بلڈوزر کو دیکھا جا سکتا ہے۔
ذرائع کے مطابق اسٹیڈیم کے شائقین کے بیٹھنے کے مقام کو منہدم کیا جائے گا، تاہم انفراسٹرکچر اور گھاس کو مقامی کلبس کے لیے برقرار رکھا جائے گا۔
واضح رہے مذکورہ اسٹیڈیم 10 ڈراپ ان پچز کی وجہ سے مقبول ہوا ہے، جس میں 4 مین گراؤنڈ اور 6 کینٹیگ پارک میں ٹریننگ سہولت کے لیے بنائی گئی ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ تمام پچز ایڈیلیڈ ٹرف انٹرنیشنل کی جانب سے تیار کی گئی تھی، جبکہ موسم سرما کے دوران فلوریڈا میں دیکھ بھال کے لیے رکھی گئی تھیں۔









