بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

’درِنجات‘ میں منفی کردار امان گجر پر مداحوں کی تنقید،شہریار منور نے ردعمل دیدیا

پاکستانی اداکار شہریار منور نے ڈرامہ سیریل ’درِ نجات‘(Dare nijat) میں منفی کردار امان گجر پر ناظرین کے ملے جلے ردعمل کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر شائقین ان کے کردار سے خوف محسوس کررہے ہیں تو یہی ان کی اداکاری کا مقصد تھا۔

ڈرامےکی حالیہ قسط میں شہریار منور ماضی کے مناظر میں امان گجر کے روپ میں دکھائی دیے،جس پر شائقین نے انکی اداکاری کو سراہنے کے ساتھ ساتھ تنقید بھی کی۔

ایک مداح نے تبصرہ کیا کہ امان گجر کی نظریں اتنی خوفناک ہیں کہ اسکرین کے دوسری جانب بیٹھ کر بھی بےچینی محسوس ہوتی ہے،اس پر شہریارمنور نے جواب دیا کہ انہیں یہی کردار سونپا گیاتھا اور وہ اس ردعمل کو اپنی اداکاری کی تعریف سمجھتے ہیں۔

مزیدپڑھیں:پشاور میں سی ٹی ڈی اور سیکیورٹی فورسزکی فتنہ الخوارج کےخلاف کارروائی، 3 دہشتگرد ہلاک

اداکارکاکہنا تھا کہ امان گجر جیسے شکاری ہمارے معاشرے میں بھی موجود ہیں، جو اکثر لوگوں کی نظروں سے اوجھل رہتے ہیں،والدین کو چاہیے کہ بچوں کے ساتھ بہتر رابطہ رکھیں تاکہ انہیں ایسے عناصر سے محفوظ رکھا جاسکے۔