بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بلاول ریفرنڈم پر خون بہانے کی بات کر رہے ہیں، نئے صوبوں کے تنازع کا حل ریفرنڈم میں ہے: رانا ثناء اللہ

وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ اور وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثناء اللہ(RanaSanaullah) نے کہا ہے کہ نئے صوبوں کے معاملے کو جتنا متنازع بنا دیا گیا ہے، اس کا حل اب عوام سے رائے لینے یعنی ریفرنڈم میں ہی پوشیدہ ہے۔

ہفتے کے روز نجی ٹی وی چینل میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ موجودہ بحرانی کیفیت میں عوام کی رائے لینے میں کوئی حرج نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک جانب پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ریفرنڈم پر خون کی ندیاں بہانے کی بات کر رہے ہیں، جبکہ دوسری جانب بعض حلقے یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ 83 فیصد عوام نئے صوبوں کے قیام کے حق میں ہیں۔

مزیدپڑھیں:فرانس کے بجٹ میں 20 ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کی تجویز

قبل ازیں، نئے صوبوں سے متعلق جاری سیاسی بحث پر تبصرہ کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا تھا کہ وزیر داخلہ محسن نقوی نے نئے صوبوں کی بحث شروع کی ہے جبکہ بلاول بھٹو زرداری اس کی مخالفت کر رہے ہیں۔

جمعہ کی رات وزیراعظم کے مشیر نے کہا تھا کہ صدر آصف علی زرداری کا ایک بیٹا نئے صوبوں کے حق میں اور دوسرا اس کی مخالفت کر رہا ہے، اور چونکہ محسن نقوی اور بلاول بھٹو دونوں صدر مملکت کے تابع ہیں، اس لیے صدر زرداری کو چاہیے کہ وہ دونوں کو سمجھائیں کیونکہ اس معاملے پر بحث کو آلودہ کرنے سے کچھ حاصل نہیں ہوگا۔