انڈونیشیا(indonesia) میں کینڈی بنانے والی فیکٹری میں خوفناک آتشزدگی، تین افراد ہلاک اور چار زخمی ہوگئے۔
خبرایجنسی کےمطابق انڈونیشیا کے مغربی جاوا میں واقع کینڈی بنانے والی فیکٹری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی،جس نے دیکھتے ہی دیکھتے فیکٹری کے بڑے حصے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
آتشزدگی کے نتیجے میں تین افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھےجبکہ چار زخمی ہوگئے، جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
مزیدپڑھیں:گریڈ 17 اور اوپر کے سرکاری افسران کیلئے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ظاہر کرنا لازم قرار
حکام کےمطابق حادثے کے بعد فیکٹری کے 36 کارکن تاحال لاپتا ہیں، جن کی تلاش کے لیے امدادی ٹیموں کی کارروائیاں جاری ہیں۔
انڈونیشی حکام کا کہنا ہے کہ فیکٹری میں آگ لگنے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہوسکیں، واقعے کی تحقیقات جاری ہیں








