بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

نیوزی لینڈ کے کھلاڑیوں کا مختلف لیگز کھیلنا مشکلات کی وجہ ہے، احمد شہزاد

قومی کرکٹر احمد شہزاد کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کے کھلاڑیوں کا مختلف لیگز کھیلنا مشکلات کی وجہ ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام ’’ہارنا منع ہے‘‘ میں بات کرتے ہوئے احمد شہزاد نے کہا کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم کے 9 کھلاڑی آئی پی ایل میں کھیل رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ اس بار نیوزی لینڈ کی ٹیم کے کھلاڑیوں کا رول نظر نہیں آیا۔

احمد شہزاد کا کہنا تھا کہ پاکستان سے کھیلنے والا ہر کھلاڑی جواب دہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ تنقید کرنا سب کا حق ہے لیکن باڈی شیمنگ نہیں کرنی چاہیے۔

پروگرام میں شریک کرکٹر امام الحق نے کہا کہ باںر اعظم کے پاس اتنا وقت نہیں کہ سوشل میڈیا ٹرینڈز کو دیکھے۔