بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پر وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام دو روزہ اہم دورے پر اسکردو روانہ

اسلام آباد(ممتازنیوز) وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام دو روزہ اہم دورے پر اسکردو روانہ ہو گئے۔ دو روزہ دورے کے دوران وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام خصوصی طور پر شہداء کی رہائش گاہوں پر جائیں گے اور وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے ان کے اہل خانہ سے تعزیت اور فاتحہ خوانی کریں گے۔ وفاقی وزیر شہداء کی قبروں پر بھی جائیں گے اور خراج عقیدت پیش کریں گے۔ اعلیٰ سرکاری حکام بھی وفاقی وزیر کے ہمراہ ہوں گے۔ بعد ازاں وہ پارٹی قیادت اور کارکنوں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔