اسلام آباد (ممتازنیوز)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان اورفواد چوہدری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن و چیف الیکشن کمشنر کیس کی سماعت 26جون کے لیے مقرر کردی ۔سماعت کے دوران توہین الیکشن کمیشن و چیف الیکشن کمشنر پر گواہان کے بیانات ریکارڈ کیے جائیں گے،بانی تحریک انصاف اور فواد چوہدری پر فرد جرم پہلے ہی عائد کی جا چکی ہے،ممبر سندھ نثار درانی کی سربراہی میں بنچ نے اڈیالہ جیل میں سماعتیں کی تھیں۔
توہین الیکشن کمیشن و چیف الیکشن کمشنر کا معاملہ،بانی تحریک انصاف اور فواد چوہدری کے خلاف کیسز سماعت کے لیے مقرر








