اسلام آباد: وزارت اقتصادی امور اور واٹر اینڈ پاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (واپڈا) نے مہمند ڈیم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے لیے 25 ملین ڈالر کے ذیلی قرضہ کے معاہدے (ایس ایل اے) پر دستخط کر دیے ۔
معاہدے پر جمعہ کو وزارت اقتصادی امور میں دستخط کیے گئے۔ سیکرٹری وزارت اقتصادی امور ڈاکٹر کاظم نیاز نے وزارت اقتصادی امور جبکہ چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) سجاد غنی نے واپڈا کی نمائندگی کی۔
پاکستان میں کویت کے سفیرناصر عبدالرحمان جاسر المطیری بھی اس موقع پر موجود تھے۔ یہ اہم مالی معاونت مہمند ڈیم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی تعمیر کیلئے کویت فنڈ کی جانب سے کل 100 ملین امریکی ڈالر قرضہ کی فراہمی کے وعدے کاحصہ ہے۔
مہمند ڈیم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ ، پاکستان اور کویت فنڈ کے درمیان معاہدہ








