ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے 35 ویں میچ میں اسکاٹ لینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے 5 وکٹوں پر آسٹریلیا کو 181رنز کا ہدف دیا ہے۔ آسٹریلیا نے اسکاٹ لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔
اسکاٹ لینڈ کے جارج منسی نے 35، برینڈن میک مولن 60 اور رچی بیرنگٹن نے 31 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 42 رنز بناکر بڑا ہدف دینے میں اہم کردار ادا کیا۔
آسٹریلیا کے بولر گلین میکسویل نے 4 اوورز میں 44 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں۔
آسٹریلیا کی ٹیم گروپ بی میں تمام میچز جیت کر پہلی پوزیشن پر ہے۔
اسکاٹ لینڈ کے تین میچز میں پانچ پوائنٹس ہیں۔ اسکاٹ لینڈ نے دو میچ جیتے ہیں جبکہ ایک میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا۔
گروپ بی میں شامل دونوں ٹیمیں گروس آئسلیٹ میں مدمقابل ہورہی ہیں۔









