بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بجٹ کے تحت تنخواہوں پر عائد نئے ٹیکس کی کٹوتی کب سے شروع ہوگی؟

حکومت نے تنخواہ دار طبقے کی کمائی پر 35 فیصد تک کا بھاری انکم ٹیکس عائد کردیا ہے۔

بجٹ 2024-25 کی دستاویزات سے پتہ چلتا ہے کہ تنخواہ دار طبقے کے لیے نئے انکم ٹیکس سلیب اب ٹیکس سال 2024 سے یعنی یکم جولائی 2024 کو یا اس کے بعد قابل ادائیگی تنخواہ پر لاگو ہوں گے۔

تاہم، سالانہ چھ لاکھ روپے تک کمانے والے تنخواہ دار طبقے کو اس سے کوئی فرق نہیں پڑے گا کیونکہ اس بریکٹ پر ٹیکس صفر ہے۔

یہ حد اس بات کو یقینی بنانے کیلئے ہے کہ کم آمدنی والے طبقہ پر ٹیکسوں کا بوجھ نہ پڑے۔

اس نئے بجٹ کے مطابق تنخواہ دار طبقے میں کون ٹیکس ادائیگی کے بعد ماہنہ کتنا گھر لے جا پائے گا؟ اس کا خاکہ ذیل میں پیش کیا گیا ہےدہندگان کے ہاتھ میں درج ذیل تصویر پاکستان کے غیر بااثر ٹیکس دہندگان کے طبقے کے نقطہ نظر کو واضح کرے گی جسے تنخواہ دار افراد کے نام سے جانا جاتا ہے:

انکم بریکٹ: 600,000 روپے سے 1,200,000 روپے سالانہ

ماہانہ آمدنی: 100,000 روپے

سالانہ آمدنی: 1200,000 روپے

گزشتہ ماہانہ ٹیکس: 1,250 روپے

نیا ماہانہ ٹیکس : 2,500 روپے

انکم بریکٹ: 1,200,000 روپے سے 2,200,000 روپے سالانہ

ماہانہ آمدنی: 183,333 روپے

سالانہ آمدنی: 2200000 روپے

گزشتہ ماہانہ ٹیکس: 11,650 روپے

نیا ماہانہ ٹیکس: 15,000 روپے

آمدنی : 2,200,000 روپے سے 3,200,000 روپے سالانہ

ماہانہ آمدنی: 266,667 روپے

سالانہ آمدنی: 3200000 روپے

گزشتہ ماہانہ ٹیکس: 28,750 روپے

نیا ماہانہ ٹیکس: 35,834 روپے۔