بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عمران خان کو پیسے دینے والے ایجنڈا پورا کراتے ہیں، مقصد پورا ہوا گھر جا کر بیٹھ گئے: احسن اقبال

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کو پیسے دینے والے اپنا ایجنڈا بھی پورا کراتے ہیں، جیسے ہی مقصد پورا ہوا، عمران خان آرام سے گھر جا کر بیٹھ گئے، فارن فنڈنگ کیس کا حساب نہیں دے رہے ہیں۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ 25 مئی کا دن ختم ہوا توعمران خان اپنے کارکنوں کو چھوڑ کر بنی گالہ چلے گئے، عمران خان نے 25 مئی کا دن ہی دھرنے کیلئے کیوں چنا؟ دھرنے کی کال سے کیا مقاصد حاصل کرنا چاہتے تھے؟ قوم پوچھنا چاہتی ہے۔
احسن اقبال نے کہا کہ بھارت 25 مئی کو یاسین ملک کے خلاف فیصلہ سنانے جا رہا تھا، بھارت کا ظالمانہ قدم میڈیا پر ہائی لائٹ ہونا چاہئے تھا لیکن کل اسلام آباد میں عمران خان نے فسادی سیاست کی، صاف راستہ تو پاکستان میں کسی حکومت کو نہیں ملا۔
احسن اقبال نے کہا کہ آج عمران خان یہ بتانے سے قاصر ہیں کہ انہوں نے چار سال میں کیا کیا؟ چار سالوں میں سوائے رونے کے، انہوں نے کچھ نہیں کیا۔