لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ قوم نے عمران خان کو ایبسلوٹلی ناٹ کہہ دیا ہے،سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے کے بعد پی ٹی آئی کارکنان کو کھلی آزادی ملی ،انہوں نے دارالحکومت کو آگ لگائی،سپریم کورٹ سے اپیل ہے کہ وہ اپنے فیصلہ پر نظر ثانی کریں، ریاست مدینہ کا دعویدار جلسوں میں خواتین پر جملے کستا ہے۔ نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز شریف نے شہید کانسٹیبل کمال احمد کے گھر گئیں اور ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا۔ بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ ڈی چوک میں جو ہوا سب کے کیمرے وہاں موجود تھے ،ریاست مدینہ کا دعویدار جلسوں میں خواتین پر جملے کستا ہے۔انہوں نے کہا کہ کانسٹیبل پر گولی چلانے والوں پر مقدمہ درج ہونا چاہیے، جن کے گھروں سے اسلحہ نکلا ان کے خلاف بھی پرچے ہونے چاہئیں، ان کے انتشار کا ایجنڈا ایکسپوز ہو۔نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز نے کہا کہ پیٹرول اور بجلی کی قیمتیں نہ بڑھائی گئیں تو ملک دیوالیہ ہو سکتا ہے۔نوامریم نواز نے کہاہے کہ عمران خان پورے پاکستان سے 20ہزار افراد بھی جمع نہ کرسکے،ان کی طرف سے الیکشن کے اعلان کیلئے دیاگیا چھ دن کا وقت شرمندگی اور خفت مٹانے کے سواکچھ نہیں۔شہیدپولیس کانسٹیبل کے اہلخانہ سے تعزیت کے بعدمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہاکہ اس خون ناحق کا ذمہ دار عمران خان ہے ۔حقیقی انقلاب اور آزادی کا سفر گھر سے شروع ہوتا ہے، لوگوں کو آزادی دلانی ہے تو اپنے بچوں کو پاکستان بلاؤ۔انہوں نے کہاکہ خوشی ہے کہ قوم کو ادراک ہے کہ یہ انقلاب نہیں انتشار تھا، لوگوں نے آزادی مارچ کو بربادی مارچ بناکر پشاور بھیج دیا۔انہوں نے کہاکہ عمران خان پورے پاکستان سے 20ہزار افراد کو بھی جمع نہ کرسکے،ان کی طرف الیکشن کے لئے دیا گیا 6دن کا وقت شرمندگی اور خفت مٹانے کے سواکچھ نہیں
ریاست مدینہ کا دعویدار جلسوں میں خواتین پر جملے کستا ہے، مریم نواز








