لاہور: وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے عوامی خدمت کی نئی مثال قائم کر دی ۔
تفصیلات کے مطابق عیدالاضحی پر 48 گھنٹے میں مسلسل صفائی ستھرائی اور آلائشیں اٹھا کر پنجاب حکومت نے عوامی خدمت کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا ۔
وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے وزیر بلدیات ذیشان رفیق، سیکرٹری وزارت بلدیات محمد شکیل کو خاص طور پر شاباش دی
وزیر اعلی مریم نواز شریف نے پنجاب بھر کے میونسپل اداروں، ویسٹ مینجمنٹ کمپنوں، ضلعی انتظامیہ، لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے افسران اور عملے کو بھی شاباش دی
عید پر صفائی ستھرائی اور عوام کی مثالی خدمت پر وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے افسران اور عملے کو انعام دینے کا اعلان کردیا۔
وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے پنجاب بھر کے منتخب ارکان کا بھی بھرپور ساتھ دینے پر شکریہ کا ادا کیا
وزیراعلی نے ہدایت جاری کی کہ بڑی عید کے تیسرے دن بھی پورے صوبے میں صفائی کا یہی معیار برقرار رکھیں،
شہروں، اضلاع، تحصیلوں اور یونین کونسلوں میں آلائشیں اٹھانے اور صفائی ستھرائی کی مہم شہریوں کے تعاون سے ممکن ہوئی، وزیر اعلی پنجاب کا اظہار تشکر
مریم نواز نے کہا کہ راستوں کی دھلائی کے علاوہ عرق گلاب چھڑک کر بدبو اور تعفن کا بھی خاتمہ ہوا ،
ہیلپ لائن 1139 کے ذریعے لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے ان علاقوں میں بھی صفائی کی جو ان کی ذمہ داری میں نہیں تھا، یہ ہے خدمت اور فرض کی روشن مثال ہے ،
وزیر اعلیٰ نے پیغام جاری کیا کہ حکومت، اداروں اور شہریوں نے مل کر ایک مثال قائم کی کہ اتحاد، تعاون اور محنت سے پنجاب کو مثالی صوبہ بنا سکتے ہیں۔








