لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے تین روزہ خصوصی صفائی مہم میں شامل افسران اور عملے کو ایک ماہ کی تنخواہ بطور انعام دینے کا اعلان کردیا،وزیر اعلیٰ پنجاب نے اپنے پیغام میں عید صفائی مہم کی تمام ٹیم کو شاباش دی ،انہوں نے کہاکہ آپ نے عوام کی مثالی خدمت کرکے ستھرا پنجاب کی نئی تاریخ لکھ دی، شدید گرمی میں جس طرح آپ نے عوام کی خدمت کی، وہ قابل تعریف اور قابل فخر ہے، وزیر اعلیٰ نے تمام میونسپل اداروں، ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں، لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی سمیت تمام افسران اور عملے کو خراج تحسین پیش کیا۔انہوں نے کہاکہ منتخب نمائندوں، میڈیا اور عوام کا بھی شکریہ جنہوں نے اداروں کا ساتھ دے اس مہم کو کامیاب بنایا
وزیراعلیٰ پنجاب کا عید پر صفائی مہم میں شامل عملے کو ایک ماہ کی تنخواہ بطور انعام دینے کا اعلان








