اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق صدر آصف علی زرداری نے حریت رہنما یاسین ملک کو جھوٹے مقدمے میں سزا کی سخت مذمت کرتے ہوئے اس کے خلاف اپیل کے لیے دنیا کے ہر فورم پر جانے کا اعلان کیا ہے۔
ایک بیان میں آصف زرداری نے کہا کہ یاسین ملک کو سزا دینے سے مودی کا اصل چہرہ بے نقاب ہوگیا ہے، بھارت دنیا میں انتہا پسندی کی بنیاد رکھ کر کیا پیغام دینا چاہتا ہے، ہم کشمیریوں کو خون کبھی رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔
آصف زرداری نے مزید کہا کہ میرا اور پارٹی کا دل کشمیریوں کے دل کے ساتھ دھڑکتا ہے، کشمیریوں کو کبھی اکیلا نہیں چھوڑیں گے، کشمیر کی آزادی کا وعدہ بھٹو اور بی بی نے کیا تھا اسکی تکمیل تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔
آصف زرداری کا یاسین ملک کی سزا کیخلاف دنیا کے ہر فورم پر جانے کا اعلان








