بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاکستان نے مہاجرین کے تمام حقوق کا تحفظ اور دیکھ بھال کرکےتاریخی مثال قائم کی ،امیرمقام

اسلام آباد: وفاقی وزیرامور کشمیر ، شمالی علاقہ جات اورسیفران انجینئر امیرمقام کا مہاجرین کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہاہے کہ عالمی برادری تنازعات حل کرائے تاکہ مہاجرین کا مسئلہ پائیدار بنیادوں پر حل ہو ،انہوں نے کہاکہ مہاجرین کا عالمی دِن دنیا کو احساس دلاتا ہے کہ انسانوں کو اپنا گھر، وطن اور علاقہ چھوڑنے پر مجبور کرنے والے عوامل سے نجات دلائی جائے ،گزشتہ 12 سال سے دنیا میں مہاجرین کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے جس پر پوری دنیا کو غور کرنے کی ضرورت ہے ،انہوں نے کہاکہ فلسطین اور مقبوضہ جموں وکشمیر سمیت دیگر تنازعات کے حل کے لئے اقوام متحدہ اور عالمی برادری کو اپنی قانونی ذمہ داری نبھانا ہوگی ،اسرائیلی جارحیت کی وجہ سے لاکھوں فلسطینی ہجرت پر مجبور ہوئے، اسرائیلی جارحیت رکوا کر اس ظلم کو روکا جاسکتا ہے ،انہوں نے کہاکہ مہاجرین کی جان اور حقوق کی حفاظت اجتماعی عالمی ذمہ داری ہے ،پاکستان مہاجرین کی امداد اور دیکھ بھال کے اعلی معیار کے حوالے سے دنیا کا نمایاں ترین ملک ہے ،پاکستان چالیس سال سے لاکھوں افغان مہاجرین کی اسلامی اخوت، عالمی قوانین کے مطابق بہترین مہمان نوازی کر رہا ہے ، مہاجرین کے تمام حقوق کا تحفظ اور دیکھ بھال کرکے پاکستان نے تاریخی مثال قائم کی ہے ۔انہوںنے کہاکہ پاکستان نے معاشی اور دیگر مشکلات کے باوجود مہاجرین کی دیکھ بھال اور فلاح وبہبود کی مثالی کاوش کی ہے ،عالمی دِن کے موضوع ’مہاجرین کے ساتھ یک جہتی‘ کا تقاضا یہی ہے کہ سازگار ماحول پیدا کرکے اُن کی اپنے علاقوں میں واپسی کی راہ ہموار کی جائے۔