بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

جلاؤ گھیراؤ، عمران خان سمیت 150 پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف مقدمات درج

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے جلاؤ گھیراؤ توڑ پھوڑ کے خلاف اسلام آباد کے تھانہ کوہسار میں دو مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ مقدمات میں جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق مقدمے میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ،اسد عمر ،عمران اسماعیل ،راجہ خرام نواز ،علی امین گنڈا پور اور علی نواز اعوان سمیت 150 افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔متن میں کہا گیا ہے کہ جناح ایونیو پر میٹرو اسٹشن کو آگ لگائی گئی جبکہ ایکسپریس چوک پر سرکاری گاڑی کو بھی نقصان پہنچایا گیا۔