بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پٹرول، ڈیزل،مٹی کے تیل کی قیمت میں 30روپے فی لیٹرکا بڑا اضافہ

اسلام آباد(مانیٹر نگ ڈیسک)حکومت نے پٹرول، ڈیزل،مٹی کے تیل کی قیمت میں 30روپے فی لیٹر اضافہ کردیا۔وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا عوام پر کچھ نہ کچھ بوجھ ڈالناناگزیر ہوگیا ہے۔آج رات بارہ بجے سے پٹرول، ڈیزل،مٹی کے تیل کی قیمت میں 30روپے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا۔انہوںنے کہاکہ پٹرول اب 179روپے86پیسے کا ہوجائے گا۔اسی طرح ہائی سپیڈ ڈیزل 174روپے 15پیسے ،لائٹ ڈیزل148روپے 31پیسے اور مٹی کا تیل 155روپے56پیسے کا ہو جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ پٹرول کی قیمت نہیں بڑھا رہے تھے تو روپیہ گر رہا تھا ،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھائیں تو آئی ایم ایف کا پروگرام نہیں مل سکتا۔ انہوں نے کہاکہ سابق حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے آج مہنگائی کا سامنا ہے،عمران خان کی حکومت معاشی بارودی سرنگیں بچھاکر گئی ہے۔ایک سوال پر مفتاح اسماعیل نے کہاکہ نگران حکومت اگست 2023سے پہلے نہیں آئے گی۔وزیرخزانہ نے کہاکہ جوسیاسی نقصان ہونا ہے ہو جائے پندرہ دن میں پچپن ارب روپے کا نقصان برداشت کرچکے ہیں۔