اسلام آباد: ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان کی منسٹر کونسلر آف چین مسٹر ژو ہانگٹیان سے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات،
ملاقات میں پاک چائنہ تعلقات اور اہم امور بشمول توانائی،صحت، ووکیشنل ٹریننگ اور زراعت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور دیا گیا۔
چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک )اور گوادر پورٹ سمیت اہم منصوبوں پر پیشرفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے کہا کہ پاک چین تعلقات مضبوط، تاریخی اور کثیر جہتی نوعیت کے ہیں،بلوچستان میں صاف پانی کی قلت کی وجہ سے وہاں کے لوگوں بالخصوص عورتوں میں ہیپاٹائٹس کی شرح زیادہ ہے، صحت کے شعبے میں چائنہ کے ساتھ تعاون کو بڑھانا چاہتے ہیں تاکہ بلوچستان کے لوگوں کو اچھی سہولیات مہیا کی جا سکے۔
صوبے کے نوجوانوں کے بہتر مستقبل کے لیے چین پاکستان کے لیے مختص سکالرشپ پروگرام میں بلوچستان کے طلبہ کو خصوصی اہمیت دئے۔
زراعت پاکستان کی معشیت کی ریڑھ کی ہڈی ہے لیکن ملک کو درپیش توانائی کے مسائل کی وجہ سے یہ شعبہ بہت متاثر ہے۔
ہم چاہتے ہیں کہ ہم زراعت کے شعبے میں چائنہ کے ساتھ شراکت داری کو تقویتِ دیں۔
منسٹر کونسلر آف چین نے کہا کہ بلوچستان کی سماجئ ترقی چین کی اولین ترجیح ہے، چین بلوچستان میں ویکشنل ٹریننگ،ہسپتال، اور اساتذہ کی تربیت کے منصوبوں پر کام کر رہا تھا۔ لیکن کورونا کی وجہ سے یہ منصوبے مکمل نہیں ہو سکے۔
مسٹر ژو ہانگٹیان نے کہا کہ چین پاکستان بالخصوص بلوچستان میں صحت اور بہتر تعلیم کے لئے حکومت کی مکمل حمایت کا عزم رکھتا ہے۔
مسٹر ژو ہانگٹیان، منسٹر کونسلر آف چین نے ڈپٹی چیئرمین کو شنگھائی کوآپریشن آرگنائزیشن کنٹریز (SCO) کے گرین ڈویلپمنٹ فورم پر مدعو کیا۔اس فورم کا مقصد روایتی ادویات کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔
ڈپٹی چیئرمین نے مسٹر ژو ہانگٹیان کا شکریہ ادا کیا اور فورم میں اپنی شرکت کی یقین داہانی کروائی۔
مسٹر ژو ہانگٹیان نے پاکستان میں مقیم چائنیز کی سیکورٹی کے حوالے سے حکومت پاکستان اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کوششوں کو سراہا۔
ڈپٹی چیئرمین نے کہا کہ بلوچستان میں امن و امان کو بہتر کرنے کے حکومت ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔
مسٹر ژو ہانگٹیان، منسٹر کونسلر آف چین نے دوطرفہ تعلقات کو مزید تقویت دینے کے عزم کا اظہار کیا اور پاکستان کے ترقیاتی اہداف کے حوالے سے حمایت جاری رکھنے کا اعادہ کیا۔
چین سکالرشپ پروگرام میں بلوچستان کے طلبہ کو خصوصی اہمیت دے،ڈپٹی چیئرمین سینیٹ








