بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سنی اتحاد کونسل کے اراکین اپنے ہی رکن کی تقریر کے دوران احتجاجا دھرنے پر بیٹھ گے

اسلام آباد(اصغر چوہدری) سنی اتحاد کونسل کے اراکین اپنے ہی رکن کی تقریر کے دوران احتجاجا دھرنے پر بیٹھ گے ۔اتوار کو قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران ڈپٹی اسپیکر نے فلور سنی اتحاد کونسل کے رکن خواجہ شیراز محمود کو دیا تو اپوزیشن اقبال خان اپنی بات کرنے پر بضد تھے کہ خواجہ شیراز نے بات کرنا شروع کردی جس پر اقبال خان احتجاج کے طور پر اسپیکر ڈائس کے سامنے دھرنے پر بیٹھ گے اسی اثناء میں اپوزیشن کے دیگر اراکین شہریار آفریدی، حمید حیسن اور ساجد خان بھی یکجہتی کے لیے دھرنے پر بیٹھ گے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اور چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے اپنے اراکین کو منع بھی کیا تاہم انہوں نے قیادت کے حکم کو خاطر پر نہ لایا ۔۔۔۔۔