بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سینیٹ قائمہ کمیٹی نے ملازمت پیشہ افراد پر ٹیکس میں اضافہ متفقہ طور پر مسترد کر دیا

سینیٹ قائمہ کمیٹی نے ملازمت پیشہ افراد پر ٹیکس میں اضافے کو متفقہ طور پر مسترد کردیا جبکہ نوزائیدہ بچوں کے دودھ پر بھی ٹیکس اضافے کو یکسر مسترد کردیا گیا۔
سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے چیئرمین سلیم مانڈوی والا نے آئندہ مالی سال کے بجٹ پر سفارشات پر مبنی رپورٹ ایوان میں پیش کی اور کہا کہ ہمیں سفارشات کے لئے عموما 14 دن ملتے ہیں، اس بار ہمیں صرف 6 دن دیے گئے۔
انہوں نے کہا کہ تمام کمیٹی ارکان، سینیٹ عملے، میڈیا، مختلف وزارتوں کے حکام نے بہت تعاون کیا۔ 32 اسٹیک ہولڈرز نے کمیٹی میں نمائندگی کی اور اپنی سفارشات پیش کیں۔
سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ ہمیں ملکی معیشت پر سیاست بند کردینی چاہیے، تمام سیاسی جماعتوں کو میثاق معیشت پر اتفاق کرنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں ملکی معیشت اور بجٹ تیاری میں کوئی بہتری نظر نہیں آرہی، اگر معیشت پرسیاست بند نہ کی گئی تو اگلا بجٹ اورزیادہ برا ہوگا۔