لاہور: پنجاب اسمبلی میں حکومتی اور اپوزیشن ارکان نے ایک دوسرے پر ذاتی حملے کیے اور لفظی گولہ باری میں بات ایک دوسرے کے گھروں تک پہنچ گئی۔
اجلاس کے دوران اپوزیشن رکن فرحت عباس اور ن لیگ کے رہنما سمیع اللہ خان میں سخت جملوں کا تبادلہ ہوا۔
اپوزیشن رکن فرحت عباس نے سمیع اللہ خان کےخلاف سخت الفاظ کا استعمال کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو گھر جا کر بات کرنے کا موقع نہیں ملتا، پھر میں عظمیٰ بخاری کی ساری باتیں کہوں گا۔
جس کے جواب میں سمیع اللہ خان نے جوابی حملہ کرتے ہوئے کہا کہ بشریٰ بی بی کی ساری باتیں سب کو بتاؤں گا۔
پنجاب اسمبلی، حکومتی و اپوزیشن ارکان کے ذاتی حملے، بات ایکدوسرے کے گھروں تک پہنچ گئی








