لاہور (ممتازنیوز)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریفنے اچانک چلڈرن لائبریری کمپلیکس میں چھاپہ مارا،خالی کمرے،لائبریری او رآڈیٹوریم،لائٹس،پنکھے او راے سی چل رہے تھے۔وزیراعلی مریم نوازشریف سرکاری وسائل کا بے جا ضیاع دیکھ کر برہم ہوگئیںجس کے بعد انہوں نے چلڈرن لائبریری کمپلیکس کے بارے میں رپورٹ طلب کرتے ہوئے چلڈرن لائبریری کمپلیکس کو باقاعدہ فنکشنل کرنے کے لئے فوری پلان تیار کرنے کا حکم دیدیا۔
وزیراعلی مریم نوازشریف نے چلڈرن لائبریری کمپلیکس کی مرکزی عمارت کے مختلف شعبوں،، بصری و سمعی سیکشن، آڈیٹوریم اور دفاتر کا جائزہ لیا ۔جبکہ انہوں نے سپیشل بچوں کے لئے مخصوص سیکشن کا بھی دورہ کیا، مختلف سیکشن کے فنکشن اور کارکردگی کے بارے میں معلومات لیںجبکہ تقریباً خالی جمنیزیم،سوئمنگ پول کا بھی جائزہ لیا ،وزیراعلی مریم نوازشریف نے سینٹر آف جیالوجی، اے آئی، آرٹیفشل سیکشن او ردیگر شعبوں میں موجود سہولتوں کاجائزہ لیا ،چلڈرن لائبریری کمپلیکس کاافتتاح 1988میں محمد نوازشریف نے بطورو زیراعلی کیا تھا،چلڈرن لائبریری کمپلیکس کی عمارت سابق دورمیں علم اور کتاب سے بے اعتنائی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، صوبائی وزیر اطلاعات عظمی زاہد بخاری، صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات،ایم پی اے نوشین عدنان، سیکرٹری ایجوکیشن ڈاکٹر احتشام انور او ردیگر حکام بھی موجود تھے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازچلڈرن لائبریری کمپلیکس میں سرکاری وسائل کا بے جا ضیاع دیکھ کر برہم








