بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عزم استحکام کوئی نیا آپریشن نہیں، عطاءاللہ تارڑ

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ نے کہا کہ عزم استحکام کوئی نیا آپریشن نہیں۔ ’’اردو نیوز’’ سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات نے کہا کہ عزم استحکام نیا آپریشن نہیں بلکہ دہشت گردی کے خلاف ایک مہم کا نام ہے جس میں فوج کے ساتھ ساتھ معاشرے کے دیگر طبقات، سیاسی جماعتوں، صوبائی حکومتوں، عدلیہ اور دیگر اداروں کی مربوط کوششوں کے ذریعے دہشت گرد عناصر کی سرکوبی کی جائے گی۔ادھر عسکری تجزیہ کار لیفٹینینٹ جنرل عبدالقیوم نے بھی کہا کہ ’یہ ایک نیا آپریشن نہیں ہے بلکہ اس آپریشن کا تسلسل ہے جو پہلے سے ہی دہشت گردی کے خلاف جاری ہے بلکہ یہ اس آپریشن میں ایک نئی حکمت عملی ہے کہ صرف فوج پر نہ چھوڑ دیا جائے کہ وہ لڑتے رہیں بلکہ اس سارے عمل میں قوم کو شامل کیا جائے۔