بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

11 سیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن منسوخ ،وجہ کیابنی؟

آزاد جموں کشمیر الیکشن کمیشن نے 11 سیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن منسوخ کردی ۔
 سیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن دستاویزات اور لوازمات پورے نہ ہونے پر منسوخ کی گئی،الیکشن کمیشن نے پاک سر زمین پارٹی، جموں و کشمیر یونائیٹڈ پارٹی کی رجسٹریشن منسوخ کردی۔
  جموں و کشمیر عوامی تحریک، مشن کشمیر ٹاسک فورس اور جموں و کشمیر عوامی اتحاد کی رجسٹریشن بھی منسوخ کی گئی۔
 پاک کشمیر پارٹی، تحریک تحفظ انسانی حقوق پارٹی اور عوامی مسلم لیگ آزاد کشمیر کی رجسٹریشن بھی منسوخ ہوگئی۔