ا سلام آباد ( ویب ڈیسک)ایف بی آر نے فنانس ایکٹ 2024-2025 کے ذریعے گندم کی مصنوعات بشمول آٹا میدہ سوجی فائن چوکر وغیرہ پر نصف سے اڑھائی فیصد ودھولڈنگ ٹیکس عائد کر دیا ۔ پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن پنجاب برانچ کے چیئرمین افتخار احمدمٹو نے گندم کی مصنوعات کے فائلر اور نان فائلر ہول سیلر اور ڈیلرزپر ودہولڈنگ ٹیکس کے نفاذ پر کہا ہےکہ اس ٹیکس کے نفاذ کا براہِ راست اثر عام صارفین پر پڑے گا، اس سے 20کلو گرام تھیلا آٹا کی قیمتوں میں 40روپے فی تھیلا تک اضافہ ، دیگر مصنوعات میدہ اور فائن آٹا کی قیمتوں میں بھی200روپے فی بوری اضافہ ہوجائے گا۔گو کہ یہ ٹیکس براہِ راست فلور ملنگ انڈسٹری پر نافذ نہیں ہوا تاہم گندم کی مصنوعات کی فروخت کا ہول سیل اور ڈیلر شپ کا نیٹ ورک چھوٹے چھوٹے دوکانداروں پر مشتمل ہے اور ان میں اکژیت نان فائلر ہیں۔ نان فائلر پر2فی فیصد کی شرح سے ٹیکس کا نفاذ کیا گیا ہے جن سے ٹیکس کی وصولی ناممکن ہے۔
گندم کی مصنوعات آٹا، میدہ، سوجی پر ودہولڈنگ ٹیکس کا نفاذ








