مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور ممبر قومی اسمبلی ملک محمد اقبال چنڑ(Muhammad Iqbal Chanar) انتقال کر گئے۔
لیگی ایم این اے کے اہل خانہ نے ملک محمد اقبال چنڑ کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وہ کئی ہفتوں سے علیل تھے۔
اہل خانہ کے مطابق محمد اقبال چنڑ کو برین ہمریج ہوا تھا اور ان کا آپریشن کیا گیا تھا۔
مزیدپڑھیں:کراچی میں ڈانس کرکے ٹریفک کنٹرول کرنے والے اہلکار کی ویڈیو وائرل
خیال رہے کہ مرحوم ملک محمد اقبال چنڑ ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک ظہیر اقبال چنڑ کے والد تھے۔









